منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا میں تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں معاون سرگرمیوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج صبح این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے  اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا  تھا  کہ محتاط رہیں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ مہلک ہے۔

خیال رہے کوروناوائرس کی تیسری لہرتیزی سے شہریوں کولپیٹ میں لینے لگی  ہے اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،  چوبیس گھنٹےمیں کورونا سے مزید20 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 13  ہزارآٹھ سوتریسٹھ ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزارچھ سوانہترکیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد رہی۔

ایک روز میں پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 863 ،اسلام آباد میں 672 ،خیبرپختونخوا میں 792،سندھ 232  اوربلوچستان میں 15کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا دوہزارچارسوبتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں