تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

این سی او سی کی عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وفاق اور صوبوں کو عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وفاق، صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان حکومت سمیت وزارت قومی صحت اور مذہبی امور کے نام مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبےعبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کریں، وزارت مذہبی امور مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےکردار ادا کریں اور وزارت مذہبی امور ویکسینیشن آگاہی کیلئے علماکی خدمات حاصل کریں۔

مراسلے کے مطابق وزارت مذہبی امور علما سے کورونا کیخلاف تعاون اور خطبہ نماز جمعہ مختصر رکھنے کی اپیل کرے جبکہ علما کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےعوامی شعور اجاگر کریں۔

این سی او سی نے وزارت مذہبی امورکو ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے خطبات پرلائحہ عمل تیار کریں اور علما نماز جمعہ، مذہبی اجتماعات میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کریں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت دی جائے اور مساجدمیں نمازیوں کے ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کرایاجائے۔

این سی او سی نے کہا صوبائی حکام مساجد، عبادت گاہوں میں قالین، دریاں نہ بچھانے دیں، عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نمازیوں کے درمیان 6فٹ کاسماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

مراسلے کے مطابق مساجد، عبادت گاہوں میں ہوا گزرنے کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں، علمائے کرام کھلے مقامات پر نماز کا اہتمام کریں جبکہ مساجد،عبادت گاہوں پرایس او پیز پر حسب ضرورت نظر ثانی ہو گی۔

Comments

- Advertisement -