تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

این سی او سی کی کورونا پابندیوں پر عملدرآمد کرنے پر شہریوں کی تعریف

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں پر عملدرآمد کرنے پر شہریوں کی تعریف کی اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر، میجر جنرل ظفر اقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی۔

اجلاس میں این سی او سی نے ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی ویکسینیشن مہم پر غور کیا اور ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

این سی او سی نے کورونا پابندیوں پر عملدرآمد کرنے پر شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کورونا وبا کے دوران شہریوں نےانتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، شہریوں کے ذمہ دار کردار کی بدولت وباکا پھیلاوؤروکنے میں مدد ملی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس نے زندگیاں داؤپرلگاکرڈیوٹی کی، کورونا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے بے شمار انسانی زندگیاں بچائیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران معاشرے کے تمام طبقات نے مثبت کردار ادا کیا، وباکے دوران ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیز سمیت فریقین کا مثبت کرداررہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وباکے دوران علما اور اکیڈمیوں نے ذمہ داریاں بخوبی پوری کی اور ملکی میڈیا نے مثبت، ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، میڈیا نے کورونا سےمتعلق معلومات کی آگاہی میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -