تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان آنےوالےمسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافر کیلئے منفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیاکےمختلف ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کےنظام صحت پرکوروناکادباؤبڑھ رہاہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنےوالی ایئرٹریفک میں80فیصد کمی کافیصلہ کیا ہے ، ایئرٹریفک کو20فیصدتک محدود کیاجائےگا اور فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 تا 20مئی نافذ العمل رہیں گی تاہم این سی اوسی 18مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان پر نظر ثانی کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی لسٹ میں تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے اور پاکستان آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ،قرنطینہ پروٹوکول واضع کئے ہیں، پاکستان آنے والے مسافر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قواعد پرعمل کریں گے۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے وطن واپس آ سکیں گے تاہم پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافرکیلئےمنفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان آنےوالوں کیلئے72گھنٹےقبل پی سی آرمنفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی ، پاکستانی ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والوں کا دوبارہ ریپڈکوروناٹیسٹ ہو گا۔

ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں پاکستان آنےوالے مسافر گھر پر 10روز قرنطینہ کریں گے جبکہ ٹیسٹ پازیٹو آنے مسافرکوایئرپورٹ سےقرنطینہ سینٹرمنتقل کیاجائےگا جہان وہ 10روز قرنطینہ کرے گا ، پازیٹومسافرکی قرنطینہ سینٹر منتقلی کی ذمہ دارصوبائی،ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

بیرون ملک سےآنے والاپازیٹومسافرقرنطینہ کےاخراجات خودبرداشت کرے گا، پازیٹومسافر کا قرنطینہ کے آٹھویں دن دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، رزلٹ منفی ہونےپرمسافرکوقرنطینہ سینٹر سے جانےکی اجازت ہوگی تاہم رزلٹ پازیٹو رہنے پرمسافر کومزید قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

این سی او سی نے پاکستان آنےوالےمسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پررجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پورٹ افرادپاس ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں