The news is by your side.

Advertisement

این سی او سی سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد : برطانو ی ہائی کمشنر کرشچن ٹرنر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این سی او سی ملک کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانو ی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر این سی او سی کے ڈائیریکٹر نے انہیں کرونا وائرس سے متعلق کوششوں اور کاوشوں پر بریفنگ دی۔

برطانو ی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ڈیٹا بہترین انداز میں مرتب کیا گیا ہے، اس وقت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ملک کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بن چکا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر سینٹر پولیو کا بھی ڈیٹارکھتا تھا، اب کرونا وائرس کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، کرسچن ٹرنر نے کہا کہ مجھے فخر ہے اس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی برطانیہ نے مدد کی ہے۔

پاکستان میں 1 لاکھ برطانوی وطن واپسی کے منتظر

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر برطانوی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے پر حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی آئی اے کے کرائے دیگر ایئر لائنز کے مقابلے میں مناسب ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں