منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

محرم کیلیے این سی اوسی کی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے محرم الحرام میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے ‏لیے ہدایات جاری کر دیں۔

این سی او سی کے مطابق جاری ہدایات متعلقہ علما کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر جاری کی ‏گئیں تمام مجالس اور جلوس کوروناایس اوپیزکےتحت کی جائیں۔

مجالس اورجلوسوں میں ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور تھرمل اسکریننگ یقینی بنائیں ‏جب کہ گھروں میں نجی مجالس سےاجتناب کیا جائے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کےمقامات پر سینیٹائزر اور ماسک فراہم کیےجائیں ‏مجالس ہوادار اور کُھلےکمروں میں منعقدکی جائیں گی۔

ایس اوپیزپر عمل کیلئے انتظامیہ، رضاکاروں کی خدمات حاصل کرسکےگی۔ مجالس اور جلوسوں ‏کے دوران کورونا ایس اوپیز کو نمایاں آویزاں کیاجائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں