تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

پاکستان کے چار علاقے ویکسین شدہ قرار، معمولاتِ زندگی بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان کے چار شہروں کو ویکسین شدہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کے چار شہروں اسلام آباد، منڈی بہاؤ الدین، گلگت اورمیرپور کو بہترین ویکسین شدہ شہرقرار دیا گیا۔

 این سی اوسی کا کہنا ہے ان شہروں میں ساٹھ فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسیی نیشن کے معاملے پر اعلیٰ کارکردگی پر ان شہروں میں زندگی کو درجہ بہ درجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چالیس سے 60 فیصد ویکسی نیشن والے شہر

راولپنڈی، جہلم، پشاور، غزر، کرمنگ، اسکردو، ہنزہ، باغ اور بھمبھر کو اچھے ویکسین شدہ شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں 40 سے 60 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔ بقایا شہروں میں 40فیصد آبادی سے کم افراد کو ویکسین لگائے جانے کی وجہ سے ویکسین کی شرح کو کم قرار دیا گیا۔

پابندیوں میں نرمی اور نئی ہدایات

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین ویکسین شدہ شہروں میں کورونا وبا کی لازمی احتیاطوں کو برقرار  رکھا جائے گا۔ شہروں میں اندرون شہر اور بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد کو بڑھا کر100 فیصد کر دیا گیا جبکہ  اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے۔

اچھے اور کم ویکسین شدہ شہروں میں  اجتماعات ، شادی بیاہ کی تقریبات ، کھیلوں کے میدان ، تجارت اور کاروبار، ان ڈور  ڈائیننگ ،سینما ، جم، تفریحی اور مذہبی مقامات بشمول مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں معمولی ردو بدل کے ساتھ پابندیاں 15 نومبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہعوامی اجتماعات کو بالترتیب 500 اور 300  کی مقرر حد میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

این سی او سی نے کرونا کیسز میں کمی اور ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے باوجود ان شہروں میں فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلزپر ان ڈور آوٹ ڈور، سمیت شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں بھی ختم کردی گئیں جبکہ عوامی پارکس، تفریحی مقامات پر شہریوں کا داخلہ کھول دیا گیا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال اور مزارات بھی کھول دئیےگئے، اسی طرح ٹرانسپورٹ پر عائدپابندیوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -