تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہوائی اڈوں پر مسافروں کا بڑھتا رش، این سی او سی کا نوٹس، بڑا حکم جاری

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ڈومیسٹک لاونجز میں مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیا۔

این سی او سی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فوری اقدامات کرنے کے لیے ہدایت جاری کردی۔

این سی او سی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک ہی وقت میں دو پروازیں آپریٹ نہ کرنے اور  دوگھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ پروازیں آپریٹ کرنے ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں ایئرپور مینیجر، سیکیورٹی فورس کو احکامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک جانے والی ہر دو پروازوں کے درمیان 45 منٹ کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے این سی او سی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو 28 جون تک نظرثانی شدہ فلائٹس کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں