اسلام آباد: کرونا وائرس سے متاثرہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید20 مریض انتقال کرگئے۔ اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار300 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے603نئے کیسز سامنے آئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.82 فی صد رہی، اب تک 2 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار 97 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر12 لاکھ 65 ہزار 650 ہو گئی ہے، جب کہ 12لاکھ 11 ہزار 710 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار 825 ہوگئی
واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ 83ہزار770 افراد کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 5لاکھ دس ہزار 705 افراد کو دونوں خوراکیں لگادی گئیں۔