اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک سے آئے مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویکسینیشن پالیسی میں نرمی کردی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی پالیسی چوبیس فروری سے نافذہو گی ، جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ پاکستان آنے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بغیر ویکسینیشن بارہ سال سے زائد العمر مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط برقرار رہےگی جبکہ بیرون ملک سےآئے بارہ سال سےکم عمرمسافرلازمی ویکسی نیشن سےمستثنیٰ ہوں گے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ بارہ سے اٹھارہ سال کے مسافر اکتیس مارچ تک مکمل ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے بے دخل مسافروں کیلئے ریپڈکوروناٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی اور بیرون ملک سےآنیوالے ایسے مسافر جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہوگا وہ دس روز گھر پر قرنطینہ کریں گے۔