تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

نشے کا علاج کرانے پر باپ نے 9 سالہ بیٹے کو اسپتال کی چھت سے پھینک کر چھلانگ لگا دی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میں منشیات کے عادی باپ نے اسپتال کی چھت سے 9 سالہ بچے کو دھکا دینے کے بعد خود بھی چھلانگ مار لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع پریم نگر کے گنگاشیل اسپتال میں ہفتے کے روز یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شراب نوشی کی بری عادت میں مبتلا دیپک کشیپ نامی شخص نے نشے کی عادت چھوڑنے کا علاج کرانے پر خوفناک طریقے سے اپنا غصہ نکالا۔

مذکورہ شخص اپنے نو سالہ بیٹے کو اسپتال کی چھت پر لے کر گیا اور پھر اُسے نیچے پھینک دیا، بعد ازاں وہ خود بھی کود گیا، واقعے میں دونوں ہلاکت ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے شخص کو اہل خانہ نے نشے کی عادت ترک کرنے کے علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل کرایا تھا، جہاں اُس کا علاج چل رہا تھا۔ عینی شاہد نے  بتایا کہ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

متوفی کی اہلیہ کنچن نے روتے ہوئے بتایا کہ دیپک بہت زیادہ شراب پینے لگا تھا، جس کا ہم لوگ کرا رہے تھے تاکہ یہ بری عادت چھوڑ کر بہتر انداز سے زندگی گزار سکے۔  معصوم بیٹے کے ساتھ دیپک کی موت اہل خانہ پر غم کا پہاڑ بن کر ثابت ہوئی۔

Comments

- Advertisement -