تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

راہول گاندھی نے بھارت کی کھوکھلی جمہوریت کو بے نقاب کردیا

نئی دہلی: بھارت کی دوسری بڑی جماعت کانگریس کے رہنما نے اپنے ملک کی کھوکھلی جمہوریت کو بے نقاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا۔

فریڈم ہاؤس اور وی ڈیموکریسی نامی غیرسرکاری عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کی جانے والی سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس رہنما نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت میں اب جمہوریت نام کی چیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی تنظیم فریڈم ہاؤس کی جانب سے جمہوریت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ جس میں بتایا گیاتھا کہ بھارت اب آمریت والا ملک بن چکا ہے جہاں سے جمہوریت ختم ہوگئی۔اس رپورٹ میں بھارت کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر ملک قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نام نہاد بھارتی سورما پاکستانی جھنڈوں کے غباروں سے خوفزدہ

بعد ازاں سویڈن کی غیرسرکاری تنظیم وی ڈیموکریسی نے بھی بھارت میں جمہوریت کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس رپورٹ میں تنظیم نے لکھا کہ ’بھارت کو اب انتخابی آمریت والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے آزادی اظہار رائے اور حقیقی صحافت کو محدود کردیا جبکہ ہتک عزت اور بغاوت کے قوانین کا استعمال بے گناہوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -