پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

موسلادھار بارش اور برفباری متوقع۔۔۔ الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

این ڈی ایم اے نے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ کے مطابق 24 سے 48گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل، کب کہاں اور کتنی بارش ہوگی؟

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری اور ملحقہ پہاڑ ی علاقوں میں برفباری متوقع ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کےلیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں