تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کے بعد مختلف شہروں میں وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کے سبب پانی آلودہ ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانی سے جنم لینے والی بیماریوں کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہری حکومتیں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: بارش کے موسم میں بچوں کو ڈائریا سے بچائیں

یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے طبی ماہرین نے بھی متعلقہ اداروں کو تجویز دی تھی کہ وہ بارشوں کے پیش نظر پانی اور خوراک کو زہریلا ہونے سے بچانے اور صحت و صفائی کے خصوصی اقدامات کریں بصورت دیگر اچانک کئی وبائی امراض پھیل سکتے ہیں جو ایک سے دوسرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔

ان کے مطابق ان بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ان علاقوں میں زیادہ ہوگا جہاں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اب جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔

ماہرین نے زور دیا کہ اس وقت ضلعی سطح پر صحت کی ٹیموں کو فعال کیا جائے تاکہ کسی بھی مرض کو فوراً پکڑا جا سکے اور اسے جان لیوا ہونے سے بچایا جاسکے۔

ان کے مطابق متعلقہ اداروں کو ادویات کا وافر اسٹاک رکھنے کی ضرورت ہے جن میں اینٹی بائیوٹکس، اینٹی ٹیٹنس، کتے اور سانپ سے کاٹے کی ادویات اور ٹائیفائڈ سے حفاظت کی ویکسینز اور علاج کی ادویات شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -