تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا وائرس، سندھ کے 202 اسپتالوں‌ کے لیے حفاظتی سامان بھیج دیا، این ڈی ایم اے

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کے 202 اسپتالوں کے لیے کرونا کا حفاظتی سامان روانہ کردیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے 202 اسپتالوں کے لیے بھیجے گئے سامان میں 1 لاکھ 15 ہزار سرجیکل اور 7 ہزار 215 این 95 ماسک شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 13 ہزار 647 حفاظتی سوٹ ، 10 لاکھ سے زائد سرجیکل دستانے، 5 ہزار 208 گاؤن، 6 ہزار چار سو سے زائد جوتے بھی بھیجے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 7087سرجیکل ٹوپیاں،1863فیس شیلڈ ،2092 حفاظتی عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کوروناٹیسٹنگ کٹس اورمشینوں کی کمی نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کی جانب سے بھیجا گیا سامان ہر اسپتال کے ایم ایس کے نام پر ارسال کیا گیا، اس بات کو  یقینی بنایا گیا ہے کہ سامان اسپتالوں کے عملےتک ہی پہنچے۔ ترجمان کے مطابق خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور پنجاب کے لیے اضافی حفاظتی سامان پہلے ہی بھیجا جاچکا ہے۔

خیال رہے چین سےکرونا کا سامان لےکرایک اورطیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے ، سامان میں انسٹھ وینٹی لیٹراور936 کلو سرجیکل ماسک، حفاظتی گاؤن کیلئے 1720 کلو کپڑا ، دستانے اور تیار حفاظتی سوٹس بھی سامان میں شامل ہیں جبکہ تھرمامیٹراورحفاظتی عینکیں بھی موجودہیں، تمام سامان پراین ڈی ایم اےکی مہرلگائی جائے گی تاکہ فروخت نہ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -