منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

کراچی میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 اپریل 2026): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین اور عمر کوٹ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور وادی نیلم میں بارش، آندھی اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں اور آندھی کی تباہ کاری، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

اسی طرح پشاور، سوات، دیر، چترال اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں بارش کا امکان ہے، مری، سیالکوٹ، نارووال اور سرگودھا میں آندھی کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش اور آندھی سے حد نگاہ میں کمی اور سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ ژالہ باری سے فصلوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

متعلقہ حکام نے اپیل کی کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں