The news is by your side.

Advertisement

پنوعاقل کے قریب عوام نے نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو مار ڈالا

سکھر : سندھ کی عوام نے پنو عاقل کے قریب نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو پکڑ کر بے رحمی سے مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب لوگوں نے نابینا ڈولفن کو پکڑ کر قتل کردیا، ڈولفن کو پکڑتے وقت لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ نایاب نسل کی نابینا ڈولفن کو بے رحمی سے مار دیا گیا۔

ڈپٹی کنزرویٹر نے کہا کہ ڈولفن کی لاش تحول میں لینے کےلیے ٹیمیں روانہ کردیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی واقع کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ کی نابینا ڈولفن دنیا کی نایاب ترین قسم ہے جو صرف دریائے سندھ اور بھارت کے دریائے گنگا میں پائی جاتی ہے۔ یہ ڈولفن قدرتی طور پر اندھی ہوتی ہے اور پانی میں آواز کے سہارے راستہ تلاش کرتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں