تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا کے کرونا فنڈز میں کتنی رقم خردبرد ہوئی؟، رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

واشنگٹن: امریکا میں کرونا فنڈز میں 100 بلین چوری کے انکشاف پر بڑا محاذ کھل گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کا سامنا کرنے والے امریکا میں کرونا کے امدادی پروگرام میں 100 بلین ڈالرز کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف انتہائی اہم ادارے یو ایس سیکریٹ سروس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

سیکرٹ سروس کے مطابق زیادہ تر رقم بیروزگاری الاؤنس میں سے چوری کی گئی، بیروزگاری کی مد میں 87 بلین ڈالر غلط طریقے سےادا کئے گئے، اس دوران فراڈ کے 900 سے زائد کیسزہوئے جبکہ 100 افراد زیر حراست ہیں، گرفتار افراد سے پے چیک پروٹیکشن پروگرام کے تحت 75 ملین ڈالرز کی رقم اور اشیا ضبط کرلی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نےسیکریٹ سروس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں اعداد وشمار پرانے اور کئی غلطیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائزر کی کرونا دوا کے استعمال کی منظوری دے دی گئی

واضح رہے کہ  گذشتہ روز  خوراک و ادویات کی امریکی انتظامیہ (ایف ڈی اے) نے کرونا وائرس ختم کرنے والی فائزر کی کووِڈ 19 دوا پیکسلووِڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ وائرس کا خاتمہ کرنے والی دوا پیکسلووِڈ ا 12 سال یا اس سے زائد عمر کے کووِڈ نائنٹین کے ایسے مریضوں کو دی جا سکتی ہے جو شدید بیمار پڑنے کے زیادہ خطرے سے دوچار ہوں۔

امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ یہ دوا صرف ڈاکٹرز کی جانب سے نسخہ تجویز کرنے پر ہی دستیاب ہوگا، اور اسے کووِڈ نائنٹین کی تشخیص کے بعد اور علامات شروع ہونے کے 5 دن کے اندر اندر، جس قدر جلد ممکن ہو سکے دیا جانا چاہیے۔

 

Comments

- Advertisement -