تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مصر:‌ ایک ماہ کے دوران دوسرا خوفناک ٹرین حادثہ، درجنوں جاں بحق

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ سے منصورہ جانے والی ٹرین کو  صوبہ قلیوبیہ کے قریب اُس وقت حادثہ پیش آیا جبکہ ریل کے ڈبے پٹڑی سے اترگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ٹرین حادثے میں 32 مسافر بحق جبکہ 100سےزائدزخمی ہوئے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا ہے، جو صورت حال کو قابو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حادثے میں ایک درجن سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو  مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 32 مسافر جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

مصر کے وزارتِ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں جمعے کے روز دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، یہ مصر کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

Comments

- Advertisement -