The news is by your side.

Advertisement

بیجنگ : سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک و لاپتہ

بیجنگ: چین میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب میں کم از کم تین سو افراد ہلاک یا لاپتہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں.

منسٹری آف سول افیئرزکے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں ہبئی اور حنان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے.

ہبئی میں سیلاب کے دوران غفلت برتنے پر پانچ آفیشلز کو پیر کو معطل کردیا گیا،آفیشل نے بتایا کہ سیلاب سے 164 سے زائد افراد ہلاک اور 150 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں.

*بیجنگ : شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی

مقامی افراد نے حکام پر سیلاب کے حوالے سے اطلاع دینے میں ناکامی اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے اثرات کو چھپانے کا الزام عائد کیا، شمالی چین میں مون سون بارشوں کے سبب سیلاب نئی بات نہیں جبکہ مون سون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوتی ہیں.

واضح رہے کہ رواں ماہ کےآغاز میں وسطی اور جنوبی چین میں ہونے والی شدید بارشوں کے شہر سیلاب کی زد میں آگئے تھے جس کے سبب دو سو سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے تھے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں