ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

دو ہفتے چھٹی چاہیے، برطانوی طلبہ نے ٹیچر کو بھی انوکھا طریقہ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی طلبہ نے لیمو اور کینو کے جوس کی مدد سے اسکول و کالج سے پندرہ روز کی چھٹی حاصل کرنے کےلیے نیا اور حیران کن طریقہ نکال لیا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے نا کہ کینو اور جوس کی مدد سے 15 روز کی چھٹی کس طرح ممکن ہے، تو آئیے ہم اپنے قارئین کو بتاتے ہیں کہ برطانوی طلبہ نے کس طرح چالاکی سے پندرہ روز کی چھٹیاں حاصل کرنے کا طریقہ تلاش کیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کووڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی کٹ میں سیمپل کی جگہ پر ڈالا جائے تو نتیجہ مثبت آتا ہے، برطانوی طلبہ اس نتیجے کی مدد سے اسکول و کالج سے 15 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکتے ہیں۔

طلبہ نے یہ کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت لانے کا طریقہ ایک ٹیچر کو بھی بتایا، ٹیچر نے دعویٰ کیا کہ ان کے شاگردوں نے انہیں کینو کے جوس سے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت لانے کا طریقہ بتایا اور کہا کہ یہ دو ہفتوں کی چھٹی لینے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ کوویڈ لیٹرل فلو ٹیسٹ سے مراد ان لوگوں کا ٹیسٹ ہے جن لوگوں میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ چھوٹی سی کٹ کی مدد سے گھر پر ہی اپنا ٹیسٹ کرتے ہیں۔ یہ کٹ حمل کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والی اسٹرپ کی طرح ہوتی ہے۔

اس حوالے سے برطانوی اخبار دی گارجین نے بھی تجربہ جو حقیقت ثابت ہوا، جس پر اخبار نے تحقیق کی اور بتایا کہ کرونا کا مثبت نتیجہ جوس میں شامل تیزابیت کی وجہ سے آرہا ہے، یہ نتیجہ دیگر غذاؤں سے بھی مثبت آسکتا ہے جس میں کولا اور کیچپ شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں