اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

نیلم جہلم پلانٹ بند، عوام پر یومیہ 35 کروڑ کا اضافی بوجھ

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بندش کا سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کے عہدے داران نے نیپرا اتھارٹی کو پلانٹ کی بندش پر بریفنگ دی ابتدائی معلومات کے مطابق 969 میگا واٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے۔

حکام نیلم جہلم ہائیدروپاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کا پتا لگانے کے بعد جلد ہی اس کو دور کر لیا جائے گا اتھارٹی نے حکام کو جلد از جلد فنی خرابی کو دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بندش سے مہنگے پاور پلانٹس چلانے پڑ رہے ہیں پلانٹ کی بندش سے صارفین پر روزانہ 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں