ممبئی: ماضی کی مقبول بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار گووندا سے مبینہ تعلقات سے متعلق خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیلم کوٹھاری نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اپنے شو (Fabulous Lives Vs Bollywood Wives) کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔
میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے گووندا کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہوں کو دور کیا۔ یاد رہے کہ دونوں نے ’لو 86‘، ’الزم‘ اور ’گھرانہ‘ جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا تھا۔
نیلم کوٹھاری نے واضح کیا کہ وہ گووندا کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات میں نہیں رہیں، ان افواہوں کو سنسنی خیز میڈیا کوریج کا حصہ قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سوشل میڈیا کی عدم موجودگی نے فلمی ستاروں کیلیے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کو مشکل بنا دیا اور اس طرح وہ اُس وقت کوئی وضاحت جاری نہیں کر سکے۔
وہ کہتی ہیں کہ میرے خیال میں ربط پورے کھیل کا حصہ تھے، اس وقت زیادہ اس طرح کی کہانیاں تھیں کیونکہ کوئی بھی واضح نہیں کر سکتا تھا، میڈیا نے چاہا چھاپ دیا۔
’سچ کہوں تو ان دنوں ہم میڈیا سے ڈرتے تھے کیونکہ یہ ان کے پاس قلم کی طاقت تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ اگر آپ نے ایک ساتھ دو یا تین سے زیادہ فلمیں کیں تو لوگ سوچیں گے کہ آپ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ گووندا نے 1990 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نیلم کوٹھاری سے شادی کرنے کیلیے اپنی موجودہ اہلیہ سنیتا سے منگنی توڑ دی تھی۔
گووندا کا کہنا تھا کہ میں نیلم کوٹھاری کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتا تھا، میں سنیتا سے کہتا تھا کہ وہ خود کو بدلے اور نیلم کی طرح بنائے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے سنیتا سے کہا کہ وہ مجھے چھوڑ دے اور منگنی توڑ دی تھی، اگر سنیتا نے مجھے پانچ دن کے بعد نہ بلایا ہوتا تو میں نیلم کوٹھاری سے شادی کر چکا ہوتا۔