پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر آج 20 مارچ کو اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نیلم منیر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی گود میں ایک بچہ بیٹھا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں نیلم منیر نے لکھا کہ سب سے پہلے مجھے سالگرہ کی مبارکباد میرے پیارے بھتیجے ”سردار“ نے دی ہے۔
View this post on Instagram
نیلم منیر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا نیا ڈرامہ سیریل ”پیار دیوانگی ہے“ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، صبا فیصل، گل رعنا و دیگر بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ”دل موم کا دیا“ اور ”بکھرے موتی“ میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔ نیلم کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا۔
View this post on Instagram