تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

نیلم منیر کی مداح کے ساتھ رکشے میں سواری کی ویڈیو وائرل

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی کم عمر مداح کے ساتھ رکشے میں سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کم عمر مداح کے ساتھ رکشے میں سفر کررہی ہیں۔

نیلم منیر بچے سے گفتگو بھی کررہی ہیں جبکہ بچہ بھی بھرپور اعتماد سے انہیں جواب دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر بچے سے زیب تن کیے گئے مخصوص لباس کی تفصیل جاننا چاہتی ہیں جس پر بچہ انہیں بتانا ہے کہ اس نے کھیلنے کے لیے ایسا لباس پہنا ہوا ہے اور یہ لباس اس نے خود ہی ڈیزائن کیا ہے۔

نیلم منیر کو بچے کی باتیں اتنی پسند آتی ہیں کہ وہ بچے کو تحفہ بھی دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل موم کا دیا‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، مداحوں کی جانب سے نیلم کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -