تازہ ترین

نیلم منیر کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

نیلم منیر اپنی نئی آنے والی فلم ”چکر“ کی شوٹنگ کے میں مصروف ہیں۔ شوٹنگ کے دوران ریہرسل کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نیلم منیر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں ”لیڈی ان ریڈ، یہ میرا پسندیدہ ہے۔“

اداکارہ کو فلم کے سیٹ پر سرخ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نیلم منیر فلم کے گانے پر ریہرسل کر رہی ہیں۔ ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے جبکہ اس پر تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیلم منیر کیلیے عمران عباس کا رشتہ، اداکارہ نے ”ہاں“ کردی

اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ روز قبل نیلم منیر اور سابق اداکارہ صائمہ نور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر صائمہ نور کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”خوبصورت دوست کے ساتھ خوبصورت لمحات۔“

Comments