بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور ہوگیا۔ ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی شروع کردی گئی۔

واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی بتدریج کی جائے گی۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 696 میگا واٹ ہے۔ مکمل تکمیل پر منصوبہ نیشنل گرڈ کو سالانہ 5 ارب یونٹ پن بجلی مہیا کرے گا۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ بھی ہوگا۔

منصوبے کا پہلا یونٹ رواں سال مارچ میں پیداوار شروع کردے گا جبکہ منصوبے کے بقیہ 3 یونٹ رواں سال مئی اور جولائی میں مکمل ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں