پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

نیلم منیر کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم منیر اسمارٹ فون تھامی ہوئی ہیں، اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں میں موڈی ہوں اور اس پر فخر کرتی ہوں۔‘

نیلم منیر نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے اب ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔‘

نیلم منیر نے اس سے قبل ایک پروگرام میں کہا تھا کہ میں اب تک محبت نہ ہونے پر آنکھوں کو بڑا کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ میری آنکھیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے مجھے دور سے پتا ہی نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آنکھوں کے کمزور ہونے پر بہت خوش ہوں کیوں کہ لوگ کہتے ہیں ایک نظر میں کسی کو دیکھا اور وہ اچھا لگنے لگا مگر ایسا کبھی میرے ساتھ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل موم کا دیا‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، مداحوں کی جانب سے نیلم کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں