تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’آنکھیں بولتی ہیں تو آواز کی ضرورت نہیں ہوتی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

نیلم منیر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’جب آنکھیں بولتی ہیں تو آواز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

نیلم منیر نے اس سے قبل ایک پروگرام میں کہا تھا کہ میں اب تک محبت نہ ہونے پر آنکھوں کو بڑا کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ میری آنکھیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے مجھے دور سے پتا ہی نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آنکھوں کے کمزور ہونے پر بہت خوش ہوں کیوں کہ لوگ کہتے ہیں ایک نظر میں کسی کو دیکھا اور وہ اچھا لگنے لگا مگر ایسا کبھی میرے ساتھ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔‘

Comments

- Advertisement -