The news is by your side.

Advertisement

نیلم منیر کی سالگرہ کی ویڈیو کے چرچے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے دوستوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیا جسے دیکھ کر اداکارہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوتی ہیں تو سالگرہ کا اہتمام دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔

ایک اور تصویر میں اداکارہ کو سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم منیر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں دل موم کا دیا، بکھرے موتی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کو مشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں