منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

”نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعےعوام کو رقم کی منتقلی جاری“

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے عوام کو رقم کی منتقلی جاری ہے، 3 لاکھ سے زائد لوگ بچت بازار آئے۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے کے 25 اضلاع میں 36 رمضان بازار قائم کیے گئے، 3 لاکھ سے زائد لوگ بچت بازار آئے، کسی نے شکایت نہیں کی، رمضان بچت فیسٹیول میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگہبان رمضان پیکج سے متعلق شہریوں کے لیے اہم خبر

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاکھوں افراد رمضان بچت بازار سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، ہر تحصیل میں 2 ہزار مستحق افراد کیلئے مفت افطار کا اہتمام کیا جائےگا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں رمضان بازار قائم کیا جارہا ہے، بسنت نے ملک کا موڈ ہی تبدیل کردیا، میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فیملی کےساتھ ملکر میچ دیکھتے ہیں تو ہار جاتے ہیں، ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا لیکن لڑتے ہوئے نظرآئیں، میچ سے پہلے ٹینشن اور بعد میں ڈپریشن ہوتا ہے۔

’’نگہبان رمضان پیکیج‘‘، کس کس کو ملے گا؟ اہم خبر آ گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں