تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: مرکزی بینک کا وکیل ملازمت سے فارغ

قاہرہ : مصری عدالت نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھیوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر مرکزی بینک کے ایڈوکیٹ کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں اعلٰی عدلیہ نے مرکزی بینک میں بطور ایڈوکیٹ فرائض انجام دینے والے شخص کو فارغ کرنے کا فیصلہ سنا دیا جس نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھیوں کو ضرر پہنچایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مصر میں انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق جرائم اور سائبر کرائمز کے انسداد کے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری سپریم کورٹ نے اتوار کے روز حتمی فیصلہ جاری کیا۔

مدعی نے ایڈوکیٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ وکیل نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بینک کے لاء ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرنے والے اپنے ساتھیوں کے خلاف من گھرٹ سازش کی تھی اور اپنے ساتھیوں کے خلاف انتہائی نامناسب اور نازیبا زبان کا استعمال بھی کیا تھا۔

عدالت کے مطابق مصری وکیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ساتھیوں اور مرکزی بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ مصری پارلیمنٹ نے جون 2018 میں انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق جرائم اور سائبر کرائمز کے انسداد کا قانون منظور کیا تھا۔

قانون کے ضمن میں انٹرنیٹ پر یا انفارمیشن ٹکنالوجی کے کسی ذریعے سے ایسی معلومات، خبریں یا تصاویر پوسٹ کرنا شامل ہے جن سے کسی شخص کی مرضی کے بغیر اس کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہوتی ہو، خواہ پوسٹ کی گئی معلومات درست ہو یا غلط۔۔۔

Comments

- Advertisement -