تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز نے ہڑتال ختم کر دی

وفاقی وزیرحماد اظہر سے مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے ‏کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ‏جس میں انہوں نے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔

وفاقی وزیر سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مذکرات کامیاب رہے جس کے بعد جنرل سیکریٹری ‏آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد آفریدی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہمارے لئےاتنےہی اہم ہیں جتنے ‏دوسرے دوست ہیں، 6 دنوں کا بندوبست کررہےہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے، تربیلامیں فلوزکم ‏ہیں امیدہےجلدبحال ہوجائیں گے۔

جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر پیٹرلیم نے تمام مطالبات حل ‏کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اور اسی بنا پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی شروع کر ‏دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -