تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مذاکرات کامیاب، شمالی وزیرستان میں جاری دھرنا ختم

بنوں: شمالی وزیرستان میں بدامنی کیخلاف جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی ممبران نے 6 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا۔

پارلیمانی کمیٹی نے یقین دہانی کروائی کہ قبائل کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے شمالی وزیرستان قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں حل کیے جائیں گے۔

کامیاب مذاکرات کے بعد قبائل مشران نے دھرنا ختم کرنے اور پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعائدہ کیا کہ شمالی وزیرستان میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائےگا۔

کمیٹی رکن اکرم خان درانی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائےجائیں گے کوشش ہو گی 15 دنوں کے اندر قبائل کے مسائل کا ازالہ کیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -