منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

ق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ 1ارب ڈالر قرض قسط اور 1 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ  میں ملیں گے۔

آئی ایم ایف پاکستان کا ٹیکس ہدف 600 ارب کم کرنے پر راضی ہوگیا۔

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشوبہتربناکر آئی ایم ایف کومطمئن کیا، جس سے ٹیکس ہدف میں کمی سےمنی بجٹ کے خدشات ختم ہو گئے،ذرائع

رواں مالی سال معاشی حکمت عملی میں ضروری ترامیم پر اتفاق ہوگیا تاہم آئی ایم ایف نے امیر طبقات پرٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بڑے وڈیروں کو زرعی انکم ٹیکس اور بڑے صنعت کاروں کوسپر ٹیکس دینا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں