منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی سے مذاکرات، خواجہ آصف نے اسپیکر ایاز صادق کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خبردار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز دی کہ تحریک انصاف سے مذاکرات ضرور کریں لیکن اس میں طاقت کے تمام مراکز شامل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ہر مخالف نہیں لیکن کوئی بتائے پندرہ دن میں ایسا کیا ہوگیا کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوگئی، تعویز یا کسی نے پھونک ماری؟ سمجھ نہیں آئی۔

خواجہ آصف نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب کے پی ٹی آئی سے خصوصی تعلقات ہیں، خیال کرنا، رُل نہ جانا، وارننگ دے رہا ہوں، ان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونا، میری دعا ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے تو کسی نے پوچھا بھی نہیں کہ مذاکرات کرنے چاہیے یا نہیں، مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایک شخص کی تاریخ ہے کوئی بتادے کس سے وفا کی ہے۔ اس کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادے کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے اس نے وفا کی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا "غلامی نامنظور” اب کہتا ہے "غلامی فوری منظور”۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں