تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

حکومت کے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات، اہم پیش رفت

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا، صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جاے گا۔

اپنے تازہ بیان میں وزیر نے کہا کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں ہوگا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، مظاہرین جہاں ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کر دیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حکومت نے تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے۔

حکومت پاکستان کے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کامیاب

انہوں نے مزید کہا کہ معاملات کو باھمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا، حکومت مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومتی وفد میں شیخ رشید، نور الحق قادری، راجہ بشارت و دیگر شامل تھے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

Comments