تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جانتی ہوں‌ پاکستان میں‌ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں، نیہا ککڑ

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ میں گفتگو کی اور پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کی دل کھول کر تعریف کررہی ہیں۔

نیہا ککڑ نے کہا کہ ‘ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں’۔

بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ ‘پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، وہاں کے گلوکاروں میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں’۔

نیہا ککڑ نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں پاکستان کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ مجھے وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں’۔

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے ان کے مزاج کو خوب سراہا اور ان کی صاف گوئی کی بھی کافی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -