بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

نیہا ککڑ کی مجموعی دولت کتنی ہے؟ حیران کُن تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے حال ہی میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد میڈیا میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ایک مختصر مگر معنی خیز پیغام شیئر کیا گیا، جسے چند ہی منٹوں بعد حذف کر دیا گیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان کی مجموعی دولت اور طرزِ زندگی بھی مداحوں میں بحث چھڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق معروف گلوکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اس وقت ذمہ داریوں، تعلقات اور کام سے مکمل طور پر دور رہنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مداحوں اور پاپارازی سے گزارش کی کہ اس دوران ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور ان کی تصاویر یا ویڈیوز نہ بنائی جائیں۔ تاہم اس اعلان کے فوراً بعد انہوں نے یہ پیغام سوشل میڈیا سے حذف کردیا۔

معروف گلوکار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ میں ذمہ داریوں، رشتوں، کام اور ہر اُس چیز سے وقفہ لوں جس کے بارے میں اس وقت سوچ سکتی ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں واپس آؤں گی یا نہیں۔ شکریہ‘۔

ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں پاپارازی اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے فلم نہ کریں۔ براہِ کرم میری پرائیویسی کا احترام کریں اور مجھے سکون سے جینے دیں۔ کیمرے بند رکھیں، یہ کم از کم آپ میرے ذہنی سکون کے لیے کر سکتے ہیں‘۔

معروف گلوکار کے اس فیصلے کے بعد ان کی مالی حیثیت بھی خبروں کا موضوع بن گئی ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی مجموعی دولت تقریباً 105 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ان کی آمدنی کے اہم ذرائع میں لائیو پرفارمنسز، پلے بیک سنگنگ، برانڈ اینڈورسمنٹس اور ٹیلی ویژن شو اور میڈیا پروگرامز میں شرکت شامل ہیں۔

نیہا ممبئی میں تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ کی مالک ہیں، جبکہ اتراکھنڈ کے شہر رشی کیش میں ان کا ایک شاندار بنگلہ بھی موجود ہے۔

میلبرن کنسرٹ تنازع پر نیہا ککڑ کا ردعمل آگیا

اس کے علاوہ، ان کے پاس مہنگی گاڑیوں کا ایک قابلِ ذکر ذخیرہ بھی ہے، جس میں اوڈی Q7، مرسڈیز بینز GLS 350 اور بی ایم ڈبلیو 7 سیریز شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں