The news is by your side.

Advertisement

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ جج کے فرائض انجام دیں گی

ممبئی: مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ رئیلٹی شو ’انڈٰین آئیڈل‘ سیزن 10 میں بطور جج شرکت کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے گانے سے مشہور ہونے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ انڈین آئیڈل میں جج کے فرائض انجام دیں گی۔

نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ دنیا ایک سرکل کی طرح ہیں ہمیں گھوم کر واپس وہیں آنا پڑتا ہے جہاں سے ہم گئے تھے، یقین نہیں آرہا کہ انڈٰین آئیڈل میں 2006 میں بطور امیدوار شرکت کی اور اب رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دوں گی۔

گلوکارہ نیہا ککڑ کا کہنا ہے کہ بطور امیدوار شرکت کرنے کے بعد اب اسی رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دینے پر بے حد خوشی ہے اور امید ہے یہ نیا تجربہ بے حد شاندار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے جب 2006 میں بطور امیدوار مجھے 10 لوگوں میں شاٹ لسٹ کیا گیا تھا، انڈین آئیڈل کا میرے کیریئر کو عروج پر پہنچانے میں اہم کردار رہا ہے۔

بالی ووڈ فلموں کے لیے نیہا ککڑ نے مشہور گانے گائے ہیں، جن میں کالا چشمہ، چلتی ہے کیا نو سے بارہ، سنی سنی، میں تیرا بوائے فرینڈ، ملے ہو تم ہم کو بڑے نصیبوں سے، آؤ راجہ ودیگر شامل ہیں۔

انڈین آئیڈل کے ایک اور جج وشال دادلانی نے کہا ہے کہ انڈین آئیڈل سیزن 10 جلدی سے شروع ہوجائے مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے، میں نے انڈٰین آئیڈل سمیت بہت سے رئیلی شوز میں جج کے فرائض انجام دئیے ہیں مگر انڈٰین آئیڈل سنگرز کے کیریئر کو عروج پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انو ملک کی بھی بطور جج انڈین آئیڈل سیزن 10 میں واپسی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ‘خبر پھیلا دو‘ میں انڈین آئیڈل میں ایک بار پھر جج بن کر آرہا ہوں۔

رئیلٹی شوز کے لیے آڈیشن کا انعقاد یکم مئی سے جے پور میں کیا جائے گا اس کے بعد دیگر شہروں لکھنو، گوہاٹی، دیہرا دون، کولکتہ، حیدرآباد، نئی دہلی وغیرہ میں بھی امیدواروں کے آڈیشن لئے جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں