جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

جیل میں ایک رات گزارتے ہی نہال ہاشمی کی طبیعت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی جیل منتقل ہوتے ہی طبیعت خراب ہوگئی۔ دل کی تکلیف ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ سے توہین عدالت کے الزام میں گرفتار نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ نہال ہاشمی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں جیل کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر اور توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نہال ہاشمی کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس نے سینیٹر نہال ہاشمی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ایک تقریر کے دوران نہال ہاشمی نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والوں سن لو تم کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے 31 مئی 2017 کو نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیا تھا۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن نے متنازع بیان دینے پر نہال ہاشمی کو پارٹی سے بھی نکال دیا تھا۔

نہال ہاشمی نے دھمکی آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی بھی مانگی تاہم عدالت نے ان کی معافی کو مسترد کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں