جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

گورنر سندھ نامزد ہونے پر نہال ہاشمی کا پہلا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 مارچ 2026): نہال ہاشمی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر سندھ نامزد ہونے کے بعد اپنے پہلا بیان دے دیا۔

نہال ہاشمی نے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کیلیے نامزد ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکر گزار ہوں، حلف برداری کے بعد اپنی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کیلیے صدر مملکت کو ارسال کر دی۔

نہال ہاشمی سے قبل موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ شہر کے جو بھی مسائل ہیں ان پر میری آواز ایسے ہی بلند ہوتی رہے گی اگر چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں، کس نے ہٹایا اور کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوئی بھی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا، بحرہ یا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں، منصب سنبھال کر وعدہ کیا تھا میں اللہ کی رضا کے لیے کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ٹی وی پر دیکھا ہے نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کو کہتا ہوں آئیں اور جو انیشیٹیوز ہم نے شروع کیے ان کو جاری رکھیں مجھے اس شہر نے بہت محبت دی، تاجر برادری، علما اور اقلیتی برادری سب لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

’سیاست کی بات کریں تو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے خبر سن کر میں دبک کر بیٹھ نہیں گیا۔ گل پلازہ پر آواز اٹھانے اور کراچی بچاؤ کانفرنس کی سزا دی گئی تو یہ کام کرتا رہوں گا۔ ڈریں وہ لوگ جن کے سارے راز میں جانتا ہوں لیکن پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو تو ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں