بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر، مسلم لیگ ن لیگ کے رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ پڑھیں: گورنر سندھ نامزد ہونے پر نہال ہاشمی کا پہلا بیان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کرتے ہوئے نہال ہاشمی کی سندھ کے گورنر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

اس اہم تقرری کے بعد نہال ہاشمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں