تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہمسایہ ملک میں دقیانوسی، انتہا پسندانہ سوچ والوں کی حکومت ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا لیکن ایٹمی طاقت کے طور پر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائے ملک میں دقیانوسی، انتہا پسندانہ سوچ والوں کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا تقاضا ہے پاکستان خطرات سے چوکنا رہے، خطرات ہمسائے کی طرف سے خطے میں غلبے کی خواہش کے باعث ہیں۔

وزیر خارجہ کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ 5 اگست کے اقدام سے خطے کی صورتحال کو مزید غیر یقینی بنا دیا گیا، ایل او سی پر حالیہ کشیدگی بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا متوازن اور ذمے دارانہ جواب دیا کیونکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ایٹمی طاقت کے طور پر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ رہے گا۔

Comments

- Advertisement -