بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

گلی کیوں بند کی؟ کراچی میں شادی کی تقریب پر پڑوسیوں نے دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں گلی بند کرنے پر پڑوسیوں نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی جمعہ گوٹھ میں پڑوسیوں نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا، پڑوسیوں کے حملے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

متاثرہ خاندان کی خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد شادی والے گھر میں آنا چاہتے تھے منع کرنے پر پستول کے بٹ اور لاٹھیوں کے وار کرکے ہمارے بچے، خواتین کو زخمی کیا اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران گلی بند تھی جس کے باعث معمولی تکرار ہوئی، تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوئی، ملزمان حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں