ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

نہ بانی پی ٹی آئی پیچھے ہٹے نہ میں پیچھے ہٹوں گا، پرویز الہٰی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نہ بانی پی ٹی آئی پیچھے ہٹے نہ میں پیچھے ہٹوں گا، ڈیل کی باتیں کرنے والے منہ بند رکھیں۔

ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کو پرویز الہٰی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا آئندہ بھی ان کے ساتھ رہنا ہے، ڈیل ڈھیل کی باتیں کرنے والوں کی یہ غلط فہمی ہے، وہ منہ بند رکھیں۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں، میرے کچھ رشتہ دار اور محسن نقوی ایسی غلط باتیں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ گرنے پر میری 5 پسلیاں ٹوٹیں، اللہ تعالی نے میری جان بچائی، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کے لیے بچائی ہے، ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی۔

صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی، جہاں تک گجرات کی سیٹوں کی بات ہے مینڈیٹ چوری کرنے والےعوام سے معافی مانگیں۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے جب تک معافی نہیں مانگتے کوئی بات نہیں ہوگی، آج میں سرخرو ہوا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں