اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

نیمل خاور کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارحمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر اور بیٹے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ چائے کا کپ تھامے نہایت دلکش لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی نئی تصاویر کے چرچے

نیمل خاور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے کمنٹس اور لائکس کا سلسلہ شروع ہوگیا، کئی مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی تو کسی نے ان کی اداؤں پر تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور سابق اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں