تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس دریامیں جاگری، 20 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں مسافر بس دریا میں جا گری، جس کے نتتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس نیپال کے قصبے پوکھارا سے گور جا رہی تھی کہ نارائن گڑھ مگلن روڈ پر بے قابو ہو کر دو سو میٹر نیچے دریائے ترشولی میں جا گری، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 39 افراد سوار تھے۔

nepal

نیپالی پولیسکے مطابق  یہ حادثہ ترشولی دریا کے کنارے چندی بھنیانگ کے علاقے میں پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال بسوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی مسافروں سے لدی ہوئی بس مشرقی نیپال کے علاقے میں کھائی میں جاگری تھی، جس سے کم از کم 33 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔


 مزید پڑھیں :  نیپال میں مسافروں کی بس الٹنے سے 33 افراد ہلاک


یاد رہے کہ ہر سال جون سے ستمبر کے دوران نیپال میں مون سون بارشوں کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران ملک کے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے

Comments

- Advertisement -