نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی اپ سیٹ شکست دے کر سیریز جیت لی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 17.1 اوورز میں 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیپال کی جانب سے آصف شیخ نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سندیپ جیرا 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
یہ پڑھیں: نیپال نے دو بار کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو ٹی20 میچ میں شکست دیدی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز اور عقیل حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 174 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، جیسن ہولڈر 21 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
کیریبین کے صرف تین بیٹرز ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔
نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کشال بھرٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


