جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

نیپال نے دو بار کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم ویسٹ انڈیز کو ٹی20 میچ میں شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال کی کرکٹ ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بار کی ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو ٹی20 میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

کرکٹ میں کوئی چیز حتمی نہیں کہی جاسکتی اور ایسا ہی ویسٹ انڈیز اور نیپال کے درمیان میچ میں ہوا، نیپال نے سابق ورلڈ چیمپیئن ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں ہرا کر تاریخ میں نام درج کرایا، نیپالی ٹیم نے پہلی بار کسی ٹیسٹ کھیلنے والی سائیڈ کو مات دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 19 رنز سے فتح اپنے نام کرتے ہوئے اپ سیٹ کیا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کی۔

نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 129 رنز ہی بنا سکی۔

ہارنے والی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 22 رنز نوین نے بنائے، امیر جنگو اور فیبین ایلن نے بالترتیب 19، 19 رنز بنائے، کپتان عقیل حسین نے 18 رنز بناکر مزاحمت کرپائے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں عقیل حسین، جیسن ہولڈر اور کائل میئرز جیسے انٹرنیشنل کھلاڑی شامل تھے، اس کے باوجود ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیپالی کپتان روہت پاؤڈیل نے شاندار قائدانہ اننگز کھیلی، نیپال نے نسبتاً چھوٹے ہدف کا کامیابی سے دفاع کر کے تاریخی جیت حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں